ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کی ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے کیا ہے اور ان گروہوں نے ہی ملک کی نہتھے عوام کا قتل عام کیا ہے جبکہ امریکہ، اس موضوع کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرکے شامی حکومت کے خلاف اور دہشت گرد گروہوں کے مفاد میں کام اور اس ملک میں فوجی مداخلت کے کردار کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ انہوں نےخبردار کیا کہ امریکہ کی طرف سے علاقے میں ایک اور جنگ کا تجربہ، امریکی عوام کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔ بشار اسد نے کہا کہ شام پر ممکنہ حملے کا مقصد، فوج اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں حکومت کے خلاف ایسے مسّلح دہشتگرد گروہ برسرپیکار ہیں کہ جنکا تعلق مختلف بیرونی ملکوں سے ہے اور جنھیں علاقے کے بعض عرب اور اسی طرح امریکہ سمیت بعض یورپی ملکوں کی ہمہ جہتی حمایت حاصل ہے۔......./169
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461094
شام کے صدر بشار اسد نے ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کی ہے۔